نیو یارک(نیوز ڈیسک) امریکی شہر نیو یارک آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔نیو یارک کے مئیر ڈی سلا سیو کے مطابق گذشتہ سال ریکارڈ 58اعشاریہ تین ملین سیاحوں نے نیو یارک کارخ کیا جو سال 2014ءکے مقابلے میں ایک اعشاریہ آٹھ ملین زیادہ تعداد میں ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق 46ملین سیاحوں نے امریکا سے ہی نیو یارک کارخ کیا جبکہ بیرون ممالک سےبارہ اعشاریہ تین ملین سیاح نیو یارک کی سیر کو آئے ان میں زیادہ تر سیاحوں کا تعلق برازیل ، چین ، برطانیہ اور کینیڈا سے تھا۔نیو یارک میں سیاحوں کیلئے کھولے گئے دلچسپی کے نئے مقامات میں نیو وٹنی میوزیم آف آرٹس شامل ہیں۔ ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی چھت سے نیو یارک بھر کا نظارہ دیکھنے کے مواقع بھی اب سیاحوں کو میسر ہیں۔