پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سال کے تمام ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہوں، پاکستانی اداکارہ ماورا حسین

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں اپنی فلم ’’صنم تیری قسم‘ ‘کی ریلیز کے بعد وہ اس سال کے تمام ڈیبیو ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں ایروس ناؤ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ماورا نے اپنے متعالق کئی دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔ان میں کئی باتیں ایسی بھی تھی جن کے بارے میں شاید لوگ نہ جانتے ہوں۔اپنی خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے ماورا نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بولی وڈ فلم ’صنم تیرے قسم‘ کی ریلیز کے بعد اس سال کے سارے ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔اپنی پہلی تنخواہ کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے ماورا نے بتایا کہ انہیں 13 سال کی عمر میں 8 ہزار روپے ملے جس کے بعد وہ بہت خوش ہوئی اور اپنی ساری تنخواہ خریداری میں خرچ کردی۔انٹرویو کے دوران اپنے 3 پسندیدہ اداکاروں کا نام لیتے ہوئے ماورا نے ہولی وڈ اداکار ریونالڈو ڈی کیپریو، بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اپنی ڈیبیو فلم میں ساتھی اداکار ہرش کا نام لیا۔ان کے انٹرویو سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ماورا اپنے ساتھی اداکار ہرش سے کافی متاثر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کسی کا ذہن پڑھنا چاہتی ہوں تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکار ہرش ہوں گے۔یاد رہے کہ ماورا حسین اور ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 5 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس فلم میں ماورا ’سارو‘ جبکہ اداکار ہرش ’اندر‘ کے نام سے کردار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم میں ماورا ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو سادہ اور پڑھاکو تو ہے لیکن پیار اور محبت کے معاملے میں اس کی قسمت اچھی نہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…