چارسدہ (نیوزڈیسک)چارسدہ کا ہیرو ,بہادر ڈرائیور جس کی حاضر دماغی نے سینکڑوں طالبات کی جانیں بچا لیں۔نجی ٹی وی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بس سٹینڈ پر ڈرائیور حضرات موجود تھے کہ دہشتگردوں نے یونیورسٹی پر حملہ کر دیا اس دوران دہشتگردوں نے گارڈ پر فائرنگ کی جسے پہلی گولی کندھے میں لگی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایاکہ ڈرائیور اکرام نے جیسے ہی فائرنگ کی آواز سنی اور سکیورٹی گارڈ کو گرتے دیکھا تو وہ فوری طور پر گرلز ہاسٹل کی جانب بھاگا اور طالبات کو حملے سے باخبر کیا اور فوری طور پر انہیں یہاں سے نکلنے کی ہدایت کی۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اکرام کی بہادری اور حاضر دماغی نے سینکڑوں طالبات کی جانیں بچالیں اور یوں گرلز ہاسٹل میں کوئی شہادت نہیں ہوئی۔بتایا گیا کہ طالبات کا یونیورسٹی سے نکلنے میں کامیاب ہونا ڈرائیور اکرام کی بہادری کی وجہ سے ممکن ہوا جس نے ایک بھی طالبہ کی جان ضائع نہیں ہونے دی۔
سانحہ چارسدہ کا گمنام ہیرو جس نے ایک جان بھی ضائع نہ ہونے دی
21
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں