لاہو(نیوزڈیسک)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں شہر کے مختلف ہسپتالوں میں واقع کینٹینزکی ناقص صفائی کی صورتحال پر کاروائیاں جاری۔نشتر ٹاﺅن کے علاقے میں عائشہ ممتاز کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے جنرل ہسپتال کینٹین کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،گھرکی ہسپتال کی ،گنگا رام ہسپتال کی کینٹین ،شیخ زید ہسپتال کی کینٹین کو سر بمہر کر دیا۔مزید براں شالیمار ہسپتال اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال جبکہ چلڈرن ہسپتال اور گلاب دیوی ہسپتال کی کینٹینز کوجرمانے عائد کئے ۔جبکہ راوی ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے اکبری منڈی کے علاقہ میں واقع عرفان کریانہ سٹور کے اوپر رہائشی عمارت میں ذخیرہ کئے گئے 880کلو ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کر لئے، نمونہ جات کو مزید ٹیسٹنگ کےلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔