چار سدہ (نیوزڈیسک) باچا خان یونیورسٹی کے طلبا نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کے وفد کو یونیورسٹی کے اندر جانے سے روک دیا۔اطلاعا ت کے مطابق یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر طلبا نے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کا وفد یونیورسٹی کے دورے پر آیا تھا۔ قومی لیڈروں نے جب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو طلباء نے انہیں یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا آپ صرف فوٹو سیشن کرانے آئے ہیں۔