اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب بھی لوڈشیڈنگ یاچوری کی بات آتی ہے تو چھوٹے صوبوں کاتذکرہ کیاجاتا ہے، کمیٹی بنائی جائے جو سندھ اور پنجاب میں بجلی چوری کا اندازہ لگائے۔ خورشیدشاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو چوری کرے اس کی بجلی کاٹیں اورگرفتارکریں۔ خورشیدشاہ نے کہا بہترہے بجلی چوری کے معاملے پر کمیٹی بنائی جائے،کمیٹی اندازہ لگائے کہ کون چوری کر رہا ہے اور لوڈشیڈنگ کتنی ہو رہی ہے۔