پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

میرا بیٹا ہمیشہ اپنے مہمانوں کا خیال کرتا تھا،والد شہید فخر عالم

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار سد ہ (نیوز ڈیسک)شہید فخرعالم کے والد شاہ حسین نے کہاہے کہ میرا بیٹا ہمیشہ اپنے مہمانوں کا خیال کرتا تھا ٗ یونیورسٹی میں بھی اپنے مہمان کو بچانے کیلئے ایک کمرے میں بند کر دیا تھا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکول میں ہاسٹل میں کک 37سالہ فخر عالم بھی چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملے کے دوران شہید ہونیوالوں میں شامل تھا۔ فخر عالم کے والد شاہ حسین نے بتایاکہ صبح کام پر جانے سے قبل شہید نے انہیں بتایاکہ آج اس کا ایک مہمان آرہاہے اور اسے جلد ازجلد کام پر جاناچاہیے ان کی دیکھ بھال کرنا میری ذمہ داری ہے۔جب مسلح افراد نے ہوسٹل پر حملہ کیا تو اس نے اپنے مہمان کوبچانے کے لیے حملہ آوروں کے پیچھے موجود ایک کمرے میں بند کردیا ، اس کے بعد وہ گیٹ کی طرف بھاگا جہاں دہشتگردوں کا نشانہ بن گیاشہید کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹاہمیشہ اپنے مہمانوں کا خیال کرتاتھا یہی وجہ ہے کہ انہیں فخر ہے اور حتیٰ کہ اپنے مہمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…