کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق ناظم آباد نمبر7 میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار پھسل گئے، جس کے باعث ایک شخص سر پر چوٹیں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ادھر دوسرے شخص کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔