ساہیوال(نیوز ڈیسک)ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی اکرم تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔جیل حکام کے مطابق مجرم نے 1999 میں زمین کے تنازع پر طفیل نامی شخص کو قتل کردیا تھا، مقتول کے لواحقین نے مجرم کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا اور اسکی رحم کی اپیل بھی مسترد ہوگئی تھی