لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اور سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز ہے۔ سندھ میں 8 اور 14 فروری جبکہ پنجاب میں پولنگ8 سے15فروری کےدرمیان مرحلہ وار ہوگی۔ الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردی۔شیڈول کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں کے لئے کاغذاتِ نامزدگی کا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔پنجاب میں یونین کونسلزکی مخصوص نشستوں کیلئے چیئرمین،وائس چیئرمین اورجنرل کونسلرز کی پولنگ 8 سے15فروری کےدرمیان مرحلہ وار ہوگی۔ سندھ میں کاغذات کی جانچ پڑتال 22 سے 23 جنوری تک مکمل ہوگی۔8 فروری کو میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کارپوریشن، اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوں گے، 14فروری کو یونین کمیٹی، یونین کونسل،ٹاون کمیٹی اور میونسپل کمیٹیوں پر انتخابات ہوں گے۔