پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

چارسدہ حملے کا ذمہ دار کون؟ سراج الحق حقیقت زبان پر لے آئے

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چارسدہ کی یونیورسٹی میں دہشت گردی کا واقعہ دلخراش ہے ، تعلیمی اداروں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ لاہور میں اسلامی جمیت طلبا کے زیر اہتمام ایکپسو سنیٹر میں دو روزہ سٹوڈنٹ ایجوکیشن ایکپسو کے افتتاح کے بعد لاہور بھر کے مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ وہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت دوسرے تمام کام چھوڑ کر ملک بھر میں بسنے والے لوگوں اور اس دھرتی کی حفاظت پر کوئی عملی اقدام کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ آرمی پبلک سکول اور آج کے سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قوم کو آگاہ کرے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان جذبے کا نام ہے ، بری نظر سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے ، وطن کی خاطر پہلے بھی قربانیاں دیں اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…