کوئٹہ(نیوزڈیسک) حکومت بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) اور(ق) لیگ کے صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکموں کا اعلان کردیا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صوبائی وزیر نواب جنگیز مری کو ایری گیش اینڈ انرجی ،سرفراز بگٹی کو محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات ،سردارسرفراز چاکر ڈومکی کو لیبر اینڈ مین پاور،مسلم لیگ(ق) کے شیخ جعفر خان مندوخیل کو ریونیو اور ٹرانسپورٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ مشیروں میں سردار در محمد ناصرکو انڈسٹریز اور محمد خان لہڑی کو مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ الاٹ کردیئے گئے ہیں ۔ایک ا ور نوٹیفکیشن کے مطابق جمال شاہ کاکڑ کو صوبائی حکومت کا پولیٹیکل کوارڈی نیٹر تعینات کیا گیا ہے جس کی مدت ملازمت ایک سال ہوگی۔