اسلام آباد (نیوزڈیسک)باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ٗ مارے جانے والے دہشت گردوں نے فون کے ذریعے آخری کال افغان نمبروں پر کی۔نجی ٹی وی کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ مارے جانے والے چاروں دہشت گردوں کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے فون کے ذریعے آخری کال افغان نمبروں پر کی۔ موبائل فونز کو ڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا سکیورٹی اداروں نے حملوں کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق موبائل فون کے ذریعے گرفتاریوں کا امکان ہے۔