چارسدہ(نیوزڈیسک)باچاخان یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے ڈاکٹرحامد حسین نے 9دن پہلے ہی اپنے 3سال کے بیٹے کی سالگرہ منائی تھی۔شہید ہونے والے ڈاکٹرحامد حسین باچا خان یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات تھے ۔ڈاکٹرحامد حسین کی عمر35 برس تھی اور انہوں نے 9 دن پہلے اپنے 3سالہ بیٹے کی سالگرہ منائی تھی۔صوابی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حامد حسین 2012ء میں پشاور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے۔انہوں نے برسٹل یونیورسٹی برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی،ان کی عمر35 برس تھی ۔