پشاور(نیوز ڈیسک ) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں تین دن کے سوگ کا اعلان کر دیا ہے ، صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگو ں رہے گا ،صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تین دن تک صوبے بھر میں یونیورسٹی پر حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے سوگ منایا جائے گا اور صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔