لاہور(نیو زڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کے برادرنسبتی اور خاتون اول کے بھائی میاں لطیف شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر اعلاج تھے ۔ مرحوم میاں لطیف سابق صوبائی وزیر محسن لطیف کے والد بھی تھے جبکہ مرحوم میاں لطیف کی ہمشیرہ اورخاتون اول بیگم کلثوم نواز نے منگل کے روز ان کی ہسپتال میں عیادت کی تھی ۔ میاں لطیف کے انتقال کی خبر سنتے ہی شریف خاندان کے افراد سمیت لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی وفاقی اور صوبائی وزراء اور شہریوں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے مرحوم کے گھر پہنچ گئی۔