لاہور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں گذشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی خدشات اور دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد پشاور میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا۔20 جنوری 2016 کو پاجا خان یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو ئے۔16 دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یکم اکتوبر 2014 کو پشاور میں ہی ایک اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں سکول کی خاتون ٹیچر ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوئے تھے۔18 نومبر 2014 کو پاک افغان سرحد پر واقع کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پارا چنار میں ایک سکول وین کو بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں گاڑی کا ڈرائیور سمیت ایک بچہ ہلاک ہوا تھا۔29 اکتوبر 2015 کو خیبر پختونخوا میں چارسدہ میں شبقدر کے علاقے میں 2 سرکاری سکولوں کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم اس فائرنگ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔3 نومبر 2015 کو خیبر پختونخوا میں ہی نوشہرہ میں 3 حملہ آوروں نے ایک گرلز سکول کے باہر ہوائی فائرنگ کی تھی ،سکول کے باہر فائرنگ کرنے والے افراد کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔