جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

لندن میں 63ویں سالانہ ٹوائے فیئرکی تیاریاں عروج پر

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن کے اولمپیا گرانڈ ہال میں63ویں سالانہ ٹوائے فیئر کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے آغاز میں بس چند ہی دن باقی ہیں۔اس تین روزہ دلچسپ میلے میں بچوں کیلئے نئے اور جدید تکنیک سے آراستہ کھلونے نمائش پر پیش کیے جائیں گے۔رواں سال اس ٹوائے فیئرمیں کئی ممالک کے ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں جس میں کھلونے بنانے والوں سے لیکر بیچنے والے، خریدنے والے اور ان کھلونوں پر اپنے ماہرانہ رائے دینے والے شامل ہیں۔کئی ہزار اسکوائرفٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں کم از کم250 سے 300کھلونا ساز کمپنیاں اپنے نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائیں گی جنہیں خریدنے اور امپورٹ کرنے کی غرض سے کئی کاروباری افراد بھی یہاں کا ر±خ کررہے ہیں۔اس تین روزہ ٹوائے فیئر میں بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں سے لیکر نرم و ملائم فلفی کھلونے اور پارک میں رکھے جانے والے تھیم ٹوائز سے لیکر ورچوئل اور الیکٹرونک وڈیو گیمز سبھی موجود ہوں گے۔یہ ٹوائے فیئر 24جنوری سے لے 26جنوری تک رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…