چارسدہ حملہ بھارت نے کروایا ہے ، سابق عسکری افسر

20  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چارسدہ میں یونیورسٹی پر ہوئے حملہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم تجزیہ کاروں کی آراءسامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ پاکستان فوج کے افسر بریگیڈئیر ریٹائرڈ نادر میر کاکہنا تھا کہ یہ واقعہ بھارت نے کروایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی تصویر کو دیکھا جائے توصاف محسوس ہوتاہے کہ کون اس معاملہ کے پس پردہ موجود ہے ۔پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ افسر کا کہنا تھا کہ نان اسٹیٹ ایکڑز کے پیچھے ایک اسٹیٹ ایکڑ موجود ہے، اور سبھی جانتے ہیں کہ وہ انڈیا کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے ۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ نادر میر نے دو ٹوک انداز میں پٹھان کوٹ حملہ کے بعد سامنے آنیوالی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ تین دن تک ایک بیس کو کلیئر نہ کرواسکنے والے دوسروں کو دھمکاتے ہی نہیں بلکہ کارروائیاں بھی کرتے ہیں ۔ سابق عسکر ی افسر کا کہناتھا کہ موجود ہ حالات میں پاکستان کے کردار اور بہتر ہوتے ترقی کے اعشاریے دشمن سے ہضم نہیں ہورہے یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں پر توجہ کی جارہی ہے بریگیڈ ئیر نادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دشمن مغرب میں ہے جس کا نام انڈیا ہے اس پراگر کسی کو ابہام ہے تو وہ اب ختم ہوجانا چاہیئے ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھارتی وزیر دفاع یہ کہہ چکے ہیں کہ کارروائی کیلئے وقت اور جگہ کا تعین انڈیا کریگا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…