اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والوں میں اسسٹنٹ پروفیسرحامد حسین حال ہی میں برطانیہ سے پی ایچ ڈی کرکے پاکستان آئے تھے اور چارسدہ یونی ورسٹی میں کیمسٹری کے استاد تھے۔پروفیسر حامد نے اپنی جان دیکر کئی طلباءکی جان بچائی۔ان کے بھائی کے مطابق وہ پاکستان کی خاطر برطانیہ سے آئے تھے اور اپنے ملک کی خاطر کچھ کرنا چاہتے تھے۔ان کی شہادت پر پوری فیملی کو فخر ہے۔ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔