اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آفتاب احمد خان شیرپاﺅں نے کہاہے کہ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے ، یہ میرا آبائی حلقہ ہے ، طلبہ وطالبات مظلوم ہے ۔ ابھی تک آپریشن جاری ہے ۔ ابھی مکمل امن اس ملک میں نہیں آیا ہے ۔ اس کے لیے فوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔ بلکہ ملک میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر کرنی چاہیے ۔ ابھی تک طالبعلم خوف وہراس میں ہیں ۔ دہشتگرداسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دہشت پھیلائیں ۔مجھے نیشنل ایکشن پلان بظاہرنظر نہیں آرہا ہے ۔