اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں 4دہشتگردوں نے حملہ کیا،یونیورسٹی میں طلباءکی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔والدین فوری یونیورسٹی پہنچ رہے ہیں۔پاک فوج کے دستے کارروائی کیلئے پہنچ چکے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔یونیورسٹی کے اندر سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں مسلسل آرہی ہیں