راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بینظیر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح آج ہوگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے وڈیو لنک کے لیے کمشنر آفس میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ کے بیان پر جرح کیلئے پرویز مشرف کے وکلاءکو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے، مارک سیگل نے اپنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں امریکی صحافی اور اہم گواہ مارک سیگل پرآج شام 7 بجے جرح کی جائے گی،وہ اس وقت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونگے،ملزم مشرف کے وکلا کو گواہ سے جرح کیلئے راولپنڈی کے کمشنر آفس میں بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔مارک سیگل نے 1 اکتوبر کو وڈیو لنک کے ذریعے ہی اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا،جس میں ان کا کہناتھا کہ ایک خلیجی خفیہ ایجنسی نے کال ٹریس کی اور انکشاف ہوا کہ پرویز مشرف کے 3 قریبی ساتھی بینظیر بھٹو کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے ، اس پر بینظیر بھٹو نے دبئی سے پرویز مشرف کو اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں خط بھی لکھا۔مارک سیگل کے مطابق بے نظیر بھٹو کو ملنے والی دھمکیوں کے باوجود پرویز مشرف نے انہیں غیر ملکی سیکیورٹی عملہ لانے، باکس سیکیورٹی دینے اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا، پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کی سیکیورٹی کیلئے موبائل جیمرز دیے، سانحہ کارساز ہوا تو پتہ چلا کہ یہ جیمرز تو ناکارہ ہیں۔مارک سیگل نے بیان میں بتایا کہ 25 ستمبر 2007 ءکو ان کے سامنے بینظیر بھٹو کو پرویز مشرف کی دھمکی آمیز کال آئی، اس موقع پر آصف علی زرداری بھی موجود تھے، پرویز مشرف کی کال سننے کے بعد بے نظیر بھٹو پریشان ہو گئیں۔مارک سیگل کے مطابق امریکی رکن کانگریس ٹام لنٹاس نے بھی بینظیر بھٹو کو پیغام دیا کہ پرویز مشرف کا اصرار ہے کہ بی بی الیکشن سے پہلے پاکستان نہ آئیں۔
بینظیر کیس :امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح آج ہوگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
عمران خان پمز ہسپتال منتقل



















































