اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے کیونکہ سلمان شہباز لاہور میں موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سلمان شہباز لاہور میں موجود ہیں لیڈر کو جھوٹ بولنا زیب نہیں دیتا ،عمران خان جھوٹ بولنا بند کریں اور معافی مانگیں ۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شریف خاندانوں کی بادشاہت ہے اور وہ سرکاری ملاقاتوں میں اپنی اولادوں کو بھی ساتھ لے جاتے ہیں،سعودی حکمرانوں سے ملاقات میں سلمان شہباز کیوں موجود تھے ۔