جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

امریکہ سے ایف 16طیاروں کی خریداری کامعاملہ ،خواجہ آصف کوالزامات کاجواب مل گیا

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو 8 ایف 16 طیارے دینے کا پابند ہے لیکن بھارتی لابی کے علاوہ سابق پیپلزپارٹی دور حکومت کے سابق سفیر پاکستان کو طیارے نہ دینے کے لئے لابنگ کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں پاکستانی تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر کے علاوہ ایف 16 طیاروں کا کلیدی کردار رہا ہے اور اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو 8 ایف 16 طیارے دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن اس کے خلاف بھارتی لابی سمیت امریکا میں موجود پیپلزپارٹی دورحکومت کے سابق سفیرسرگرم ہیں اور وہ لابنگ کر رہے ہیں کہ پاکستان کو طیارے نہ دیئے جائیں۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کےاتحاد کے لئے دنیا پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے، سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی دورکرنے کے لئے وزیراعظم نوازشریف ریاض گئے جہاں وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہی ہیں، پاکستان کی کوششوں کا سعودی عرب کی جانب سے اچھا رد عمل آیا ہے، سعودی عرب اور ایران ہمارے برادراسلامی ممالک ہیں، دعا ہے پاکستان ایران ، سعودی عرب میں مفاہمت کرانے میں کامیاب ہوجائے اور ہمیں امید ہے کہ ایران میں بھی پاکستان کو مثبت پیش رفت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں 34 ممالک کے فوجی اتحاد پر ابھی مشاورت جاری ہے، اتحاد کا مقصد مسلمانوں کے صحیح تشخص کو دنیا میں اجاگرکرنا ہے تاہم اس اتحاد کو کسی ملک کے خلاف نہیں سمجھنا چاہیئے، دہشت گردی کو امت مسلہ سے جوڑنا بھی درست نہیں۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دفاعی معاملات میں سعودی عرب پاکستان کا سب سےبڑا اتحادی ہے اور2007 میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تربیت اورانسداد دہشت گردی امورکو دفاعی معاہدے میں شامل کیا گیا جب کہ پاکستان کے مختلف رینک کے 1125 افسران سعودی عرب میں موجود ہیں، دفاعی سمجھوتوں کے ذریعے سعودی افواج کی ضرورتوں کو بھی پورا کیا جاتا ہے۔سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ میں جب سفیر تھا تو ہم نے امریکا سے ائیر فورس کے لیے ایف 16 حاصل کیے ۔ مجھے نہیں پتا وزیر دفاع مجھ پر کیوں الزام لگا رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…