اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب اورایران میں کشیدگی ختم کرانے پرجب وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب کے رہنماﺅں اورشاہی خاندان سے ملاقاتیں کی توپاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے سلمان شہباز کی موجودگی پر سوال اٹھا دیا ٹویٹر پیغام میڈیا پر آیا تو سلمان شہباز کے بعد ن لیگی رہنما مریم نواز نے بھی عمران خان کو کھری کھری سنا دیں۔مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام کا جواب ٹویٹر پر ہی دیا۔ کہتی ہیں لیڈر کو جھوٹ بولنا زیب نہیں دیتا اوعمران خا ن سے مطالبہ کیاکہ عمران خان سلمان شہباز شریف سے معافی مانگیں کیونکہ اس وقت سلمان شہبازلاہورمیں تھے ۔