ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کوپتہ ہی نہ چلان لیگ نے اہم پیکیج کے 22ارب روپے استعمال کرڈالے

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے دس لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو پنجاب کسان ریلیف پیکج کے تحت محض دو ماہ کے عرصے میں 22ارب روپے سے زائد کی امدادی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں جو کہ ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ وہ گذشتہ روز ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کے کسانوں میں 341ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جو کہ اگر مروجہ کاغذی کارروائی کے ذریعے تقسیم کیا جائے تو کئی سال کا عرصہ درکارہو گالیکن پی آئی ٹی بی کے کمپیوٹرائزڈ نظام نے اسے نہ صرف آسان اور تیزترین بنا دیا ہے بلکہ شفافیت کے ذریعے ممکنہ تاخیر اور بدعنوانی کا سدِ باب بھی کر دیا ہے جس سے امدادی رقوم اصل مستحقین تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ اس کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت موقع پر ہی مستحقین کی نادرا ریکارڈ سے شناخت کی جاتی ہے اور پھر مختصر وقت میںم تعقلہ بینک کے کائونٹرز سے ادائیگی کر دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…