اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹ اجلاس میں امریکی صدر بارک اوباما کے سٹیٹ آف یونین کے خطاب پر بحث کے دوران چیئرمین نے سینیٹر مولانا حمد اللہ کو خواتین ادا کاروں کا ذکر نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے اس لئے آگے پیچھے بھٹکنے کی ضرورت نہیں، جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ یہ کہہ کر آپ نے مجھے بھٹکا دیا۔ بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو میں حافظ حمد اللہ نے ایان علی پر ایک اور تبصرہ داغ دیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور دولت کے ساتھ خوبصورتی بھی ایک طاقت ہے، ایان علی ملزمہ کی طرح نہیں ہیروئن کی طرح عدالت میں آتی ہے، ایک لاکھ کی چوری کرنے والی جیل میں اور ڈالر سمگل کرنے والی ہیروئن بن گئی، فرد جرم عائد ہونے کے باوجود ایان علی کو ہتھکڑی نہیں لگائی جاتی۔