اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان جوکہ ان دنوں کمرمیں تکلیف کی وجہ سے گھرپرہیں اورسرکاری امورگھرپرہی نمٹارہے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق چوہدری نثارعلی خا ن کوکمرمیں تکلیف کی وجہ سے اسلام آبادکے معروف ہسپتال پمزلایاگیاجہاں پرڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیاجس کے بعد وفاقی وزیرداخلہ کومکمل طبی امداد کے بعد ہسپتال سے گھرمنتقل کردیاگیاہے اورڈاکٹروں نے ان کی کمرمیں تکلیف کی وجہ کام کی زیادتی بتائی ہے اورمکمل آرام کرنے کامشورہ دیاہے ۔