لاہور ( نیوزڈیسک) خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج اپنے بھائی میاں لطیف کی عیادت کی ۔ میاں لطیف کو پیر کے روز دل کا دورہ پڑنے پر پی آئی سی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ہسپتال آمد پر ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بیگم کلثوم نواز کو میاں لطیف کے علاج معالجے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا ۔