برطانیہ (نیوز ڈیسک)جڑواں بہنوں کی والدہ کیرل منرو کو معلوم نہیں تھا کے ان کے ہاں جڑواں ہونے والے ہیںبرطانیہ کی جڑواں بہنوں نے 40 سال بعد جڑواں ہونے کے باوجود مختلف ممالک میں پیدا ہونے والی پہلی جڑواں بہنوں کے عالمی ریکارڈ کا حق دار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ہائیڈی گینن ویلشپول ہسپتال میں 1976 میں پیدا ہوئی تھی جبکہ ان کی جڑواں بہن جو بینز سینٹرل لندن کے شہر شروسبری میں اس کے دو گھنٹے بعد پیدا ہوئی تھیں۔گینس ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مختلف ممالک میں پیدا ہونے والے پہلے جڑواں بچے 2012 میں سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔تاہم اس ریکارڈ کے شائع ہونے کے بعد جڑواں بہنوں کی والدہ ہائیڈی گینن نے گینس ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کیا۔اس دعوے کے بعد گینس نے چھان بین کی اور اس نتیجے پر پہنچے کے واقعتاً 1976 میں پیدا ہونے والی بہنیں ہی اس ریکارڈ کی حق دار ہیں۔ہائیڈی گینن کو اس ریکارڈ کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب انھوں نے اپنے بیٹے کے لیے گینس ورلڈ ریکارڈ کی کتاب خریدی۔ہائیڈی گینن کو اس ریکارڈ کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب انھوں نے اپنے بیٹے کے لیے گینس ورلڈ ریکارڈ کی کتاب خریدیان جڑواں بہنوں کی والدہ کیرل منرو کو معلوم نہیں تھا کے ان کے ہاں جڑواں ہونے والے ہیں۔ انھوں نے ہائیڈی گینن کو 23 ستمبر 1976 کو صبح نو بجے جنم دیا۔ان کی جڑواں بہن بینز کی پیدائش 10 بج کر 45 منٹ پر ویلشپول ہسپتال سے 32 کلومیٹر دور ویلش سرحد کے پار شروپشر میں ہوئی۔ینس ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ وہ ریکارڈ کے اپ ڈیٹ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ینس ورلڈ ریکارڈ کی ترجمان نے کہا ’ہمیں مس بینز اور مس گینن کے دعوے کا پچھلے ہفتے پتہ چلا اور ریسرچ کے بعد یہ جڑواں بہنیں پہلے جڑواں ہیں جو مختلف ممالک میں پیدا ہوئیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































