اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام پالیسی دوہزار پندرہ، سولہ کا اعلان کر دیا، پالیسی کے تحت موبائل کمپنیاں صارفین کو وائی فائی سروس فراہم کرسکیں گی۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اعلان کردہ پاکستان ٹیلی کام پالیسی کے تحت کسی بھی قسم کے مواد کی ذمہ داری پی ٹی اے پر لاگو ہوگی پالیسی کے تحت توہین آمیزاورغیراخلاقی مواد پی ٹی اے کنٹرول کرے گا۔ سائبر قوانین کے حوالے سے رہنما اصول پالیسی کا حصہ ہیں،پالیسی میں لائسنس کے طریقہ کارکو برقرار رکھا گیا ہے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون صارفین کی تعداد تیرہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ سے زیادہ ہے،ٹیلی کام پالیسی پرحکومت پانچ سال بعد نظرثانی کرسکتی ہے،ای سی سی نے ٹیلی کام پالیسی کی گیارہ دسمبر دوہزار پندرہ کو منظور دی تھی۔