اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کیس کا فیصلہ یکم فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔