راولپنڈی(نیوز ڈیسک)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ا یف آئی اے ) کے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لیے ویڈیو لنک پربدھ کو خصوصی سماعت ہوگی سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر فریقین کے وکلاءکو سماعت کے حوالے سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ایک روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا ۔سابق سی پی سید سعود عزیز ‘سابق ایس پی خرم شہزاد اپنے وکلاءکے ہمراہ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری اظہر عدالت میں پیش ہوئے ‘فاضل جج نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20جنوری تک ملتوی کر دی ۔خصوصی عدالت 20جنوری کو صبح عدالت میں سماعت کریگی ¾ خصوصی سماعت بدھ کی شام ساڑھے سات بجے کمشنر آفس میں ہوگی جہاں پر مارک سیگل ویڈیو لنک پر موجود ہونگے ‘فریقین کے وکلاءان کے بیان پر جرح کریں گے۔