منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے کم آمدنی والے طلبہ کے لئے فیس انسٹالمنٹ اسکیم متعارف کردی

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قیام ملک سے ناخواندگی کے خاتمے اور کم آمدنی والے طبقات تک تعلیم و تربیت کی اعلیٰ سطحی سہولتیں ان کی رہائش گاہوں کے قریب فراہم کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔ یونیورسٹی کم وسائل رکھنے والے شہریوں کے بچوں کو داخلہ فیس کی ادائیگی میں سہولتیں فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی نے فیس انسٹالمنٹ اسکیم متعارف کردی ہے ٗ اس اسکیم سے وہ طلبہ و طالبات جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ٗ ان کی سہولت کے لیے آسان اقساط میں فیس وصولی کی اسکیم جاری کی گئی ہے”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سمسٹر بہار 2016ء کے داخلوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی کم آمدنی والے طلبہ و طالبات اور مستحق طلبہ کو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں تین سمسٹر تک یا پورے تعلیمی پروگرام میں پچاس فیصد تک رعایت بھی فراہم کرتی ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ قدرتی آفات)زلزلہ ٗ سیلاب وغیرہ(سے متاثرہ علاقوں میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی مالی معاونت کے لئے سکالرشپ فار کمیونٹیز کے نام سے بھی ایک سکیم متعارف کی گئی ہے ٗ جس کے تحت متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو ادا شدہ ٹیوشن فیس کا پچاس فیصد سے لے کر صد فیصد تک سکالر شپ فراہم کیا جاتا ہے۔ وائس چانسلر نے شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ یکم فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2016ء کے داخلوں کے لئے طلبہ کو ہر سطح کی سہولتیں ان کی رہائش گاہوں کے نزدیک ترین مقامات پر مہیا کریں۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ سید ضیاء الحسنین نے ان اسکیموں سے مستفید ہونے کے لئے ملک بھر میں موجود مستحق طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے نزدیک ترین علاقائی دفاتر سے رابطہ کریں۔ انہوں نے نے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے جو یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہورہے ہیں ٗ کے داخلہ فارم اورپراسپکٹس کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی کے مین کیمپس ٗ ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے اور علاقائی دفاتر میں داخلوں کے بارے میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے خصوصی ونڈوز بھی قائم کی جائیں گی۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…