تھرپارکر(نیوز ڈیسک)تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا مزید 5 بچےانتقال کرگئے۔رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 64 ہوگئی۔تھر کے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث ماوں کی گودیں اجڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،سول اسپتال مٹھی میں غذائی کی کمی کے باعث 5 بچے دنیا سے رخصت ہوگئے۔مرنے والے بچوں کی عمریں ایک سے 5 دن کے درمیان ہے،19 دنوں میں 64 بچے انتقال کرچکے ہیں،سول اسپتال مٹھی میں چھیالیس بچے زیر علاج ہیں۔