پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقےسفید سنگ سے چار افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کی حدود میں سفید سنگ برساتی نالے میں بوریوں میں بند چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق چاروں مقتولین مرد ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا ہے جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جائے گا۔