اسلام آباد (این این آئی) پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل شفقت حیات خان بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں 20 لاکھ 28 ہزار 920 پاکستانیوں کے بیرون ملک ملازمت حاصل کی۔ ان میں سعودی عرب میں 9 لاکھ 53 ہزار‘ اومان ایک لاکھ بارہ ہزار 670‘ متحدہ عرب امارات آٹھ لاکھ 42 ہزار‘ بحرین 23 ہزار‘ ملائیشیا 45 ہزار اور قطر 27 ہزار 108 شامل ہیں۔