نئی دہلی/ اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہاہے کہ تنازعات کے حل کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات واحد راستہ ہیں ،پٹھان کوٹ حملے میں غیر ریاستی عنصرمسعود اظہر ہی ملوث ہیں ۔ایک بھارتی ٹی وی چینل سے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خود ساختہ متضاد افعال کے بجائے مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہیے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی یہ سوچ غلط ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے پیچھے پاکستانی حکومت کاہاتھ ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ لاہور سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رہنمائوں کی ملاقاتیں ریاستی تعلقات سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں غیر ریاستی عناصر کا ہاتھ ہے ، اس میں پاکستانی حکومت یا خفیہ ایجنسیوں کا کوئی ہاتھ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر ایک غیر ریاستی عنصر ہے ، اسے اس واقعہ سے پہلے ہی گرفتار کیا جانا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہاکہ مجھے ذاتی طورپرسمجھتا ہوں کہ مسعود اظہر نے خود پٹھان کوٹ حملے کا منصوبہ بنایا ۔انہوں نے کہاکہ مسعود اظہر کے اس منصوبے میں پاک فوج یا خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے کوئی معاونت نہیں کی
پٹھان کوٹ حملے میں مولانا مسعوداظہر ملوث ہیں ،پرویز مشرف
19
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں