اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حامی نہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیخ رشید نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول ملٹری قیادت کا اکھٹے دورہ سعودی عرب کرنا قابل تعریف ہے ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے نوازشریف کا ثالثی کا کردار بھی اچھاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملامت کی توسیع کے حامی نہیں ہیں ،وہ جنر راحیل شریف سے کہتے ہیں کہ جو کرنا ہے ابھی کریں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ابھی تک عوام کے لئے صرف وعدوں کے سواءکچھ نہیں کیاہے ۔