اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسل لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت کے تمام معاہدے صرف دوممالک چین اورترکی سے ساتھ ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورشہبازشریف کوکمیشن کھانے کاخون منہ کولگ گیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی راہداری پر اے پی سی بلانے سے کوئی فرق نہیں پڑھے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف کی قسمت اچھی ہے کہ سوائے عمران خان کے کوئی بھی سیاسی جماعت نوازشریف کی اپوزیشن کےلئے اپوزیشن نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی اصل اپوزیشن ہیں اورنوازشریف قسمت کے دھنی ہیں اوران کی قسمت ان کاساتھ دے رہی ہے ۔