جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پٹرول کی قیمت میں کمی سے حکومت کو 11 ارب ڈالر فائدہ پہنچا،عمران خان

datetime 18  جنوری‬‮  2016 |

پشاور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مختصر عرصے میں 7 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور کا پروجیکٹ مکمل کر لیا ہے جس سے ثابت ہوا کہ ارادہ ہو تو فلائی اوور اور انڈر پاسسز لاہور کے علاوہ دوسری جگہ پر بھی بنائے جا سکتے ہیں پٹرول کی قیمت میں کمی سے وفاقی حکومت کو 11 ارب ڈٰالر کا فائدہ پہنچا لیکن عوام کو کچھ کچھ نہیں ملا اور جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو پوری قوم پیسے دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں باب پشاور فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ فلائی اوور اور انڈر پاسسز صرف لاہور میں نہیں کہیں بھی بن سکتے ہیں اور کے پی کے حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں کہ اتنے کم عرصے میں صرف 7 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور بنایا ۔ تحریک اصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا پولیس مثالی بن چکی ہے اسی طرح پورے صوبے کو مثالی صوبہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ قومیں صرف سڑکیں اور پل بنانے سے ترقی نہیں کرتیں ۔ میٹرو اور فلائی اوور پر خرچہ ہونا چاہئے لیکن انسانوں پر بھی پیسہ خرچ کریں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 28 نومبر کو ہونے والی اے پی سی میں مغربی روٹ پر وزیر اعظم نے جھوٹ بولا تھا اور اگر پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو مغربی روٹ منصوبے میں شامل ہی نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ نے اپنے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کے لئے روٹ بنایا اور اسی طرح مغربی روٹ سے پسماندہ علاقوں کو ترقی ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ساڑھے گیارہ کروڑ درخت لگا چکے ہیں جبکہ مارچ کے آخر تک 25 کروڑ مزید درخت لگا دیں گے ۔پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پٹرول سستا ہے تو اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے حکومت کو 11 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا گیا عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت اڑھائی سال میں چار ہزار 700 ارب روپے قرضے لے چکی ہے انہوں نے تو پیپلزپارٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…