اسلام آباد (نیو زڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کمر کی تکلیف میں مبتلا،ڈاکٹروں کی ہدایت پرگھر میں آرام ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار گزشتہ چار روز سے بیڈ ریسٹ پر ہیں۔انہیںکمر میں تکلیف کی شکایت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لیکن اس کے باوجود وزیر داخلہ ضروری سرکاری امور گھر پر نمٹارہے ہیں،چوہدری نثار تین دن سے دفتر بھی نہیں گئے اور نہ ہی انہوں نے کسی سے ملاقات کی ۔