لاہور(نیوز ڈیسک)اورنج لائن میٹروٹرین 750 وولٹ بجلی کی کرنٹ پر چلے گی جو مرکزی آئرن پٹی یا سٹیل لائن کے ذریعے سپلائی کی جائے گی جس کو تھرڈ ٹریل کہلائے گا ۔تھرڈ ٹریل دونوں پٹڑیوں پر متوازی طور پرنصب ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک سپلائی سسٹم عالمی سطح پر مستعمل ہے خصوصا چین میں زیادہ مستعمل ہے اور لاہور میں بھی یہی سسٹم لگے گا۔پاکستان ریلویز لاہور خانیوال سیکشن کے درمیان الیکٹرک ٹریکشن سسٹم استعمال کرتی رہی ہے ،تاہم مختلف مقامات پر کیبلز کی چوری واقعا ت کے بعد اس کو ختم کرنا پڑرہاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر (اپریشنز)سید عزیرشاہ نے کہا ہے کہ میڑو ٹرینزکے لیے متعارف کردہ سسٹم جدیدترین ہے جو دیگر ممالک میں بھی زیر استعما ل ہے دونوں ٹریکس پر ہر ایک پرسٹیل ریل ہوگی سنڑل لائن سے 750 وولٹ کی بجلی کی فراہم کے بعدٹرین کے پہیے دونوں لائنوں پر دوڑیں گے۔عوام کو اس ٹریک میں داخلے کا کوئی موقع نہیں ملے گاکیونکہ اس کے گرد مضبو ط باڑ ہوگی۔