کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کی مارکیٹیں اِن دنوں شدید مندی کا شکار ہیں اور کاروبار کے آغاز کے پہلے ہی گھنٹے میں ہنڈریڈ انڈیکس شدید مندی کے بعد 29 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس کے بعد کاروبار میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کہ وجہ خطے کی مجموعی کیپیٹل مارکیٹس میں گراوٹ اور ایران پر سے اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہے۔اسٹاک مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی بروکرز اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی بھی مارکیٹ کی خراب کارکردگی کی وجوہات میں سے ایک ہے۔انڈیکس میں مسلسل گراوٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچیج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج ملاقات بھی طے ہے جس میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی اسٹاک ایکسچیج کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1534 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی.دوسری جانب ایشیا کے دوسرے حصص بازار بھی شدید مندی کا شکار ہیں۔جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد، شنگھائی انڈیکس صفر اعشاریہ ایک فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سنگ انڈیکس ایک اعشاریہ ایک فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس صفر اعشاریہ ایک فیصد نیچے آگیا۔ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا ، سیز فائر کے چند گھنٹوں بعد ہی ...
-
وہ بارہ روپے
-
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا، محفوظ مقام پر منتقل؟ ...
-
بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق
-
بھارتی میڈیا میں کراچی پر مبینہ حملے کی وائرل ویڈیو، سچائی سامنے آگئی
-
بھارتی فوج کا پاکستان کے حملوں میں 26 دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز پر حملوں، نقصان ...
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے،بھارتی میڈیاکادعویٰ
-
پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب؛ حرا مانی نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا ...
-
مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی باتیں دوبارہ شروع
-
جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی حکام
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا ، سیز فائر کے چند گھنٹوں بعد ہی خلاف ورزی
-
وہ بارہ روپے
-
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا، محفوظ مقام پر منتقل؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
-
بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق
-
بھارتی میڈیا میں کراچی پر مبینہ حملے کی وائرل ویڈیو، سچائی سامنے آگئی
-
بھارتی فوج کا پاکستان کے حملوں میں 26 دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز پر حملوں، نقصان پہنچنے کا اعتراف
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے،بھارتی میڈیاکادعویٰ
-
پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب؛ حرا مانی نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا
-
مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی باتیں دوبارہ شروع
-
جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی حکام
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
اگلے لیول کیلئے بھی تیار، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، خواجہ آصف
-
پاک بھارت کشیدگی،آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کْن رپورٹ سامنے آگئی