لاہور(نیوز ڈیسک)پی ایم او ٹی کے چیئرمین اور نظریہ پاکستان فاونڈیشن کے ٹرسٹی کرنل جمشید احمد ترین انتقال کرگئے ۔ وہ تحریک پاکستان کے دوران فعال طالبعلم رہنماءاور قائد اعظم کے ساتھی تھے ، وہ سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کے والد تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ عصر کی نماز کے بعد ایچ بلاک ڈیفنس لاہورکی جامعہ مسجد میں اداکی جائے گی ۔