ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے اپنی زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں۔ 18جنوری 1985ءکو بھارت کے شہر چنائی میں پیدا ہونے والی منیشا نے اپنے کیریئر کا ا?غاز2005ءمیں فلم”یہاں “ سے کیا۔ منیشا کا مقصد صحافی بننا تھا، جب وہ دہلی یونیورسٹی سے ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی تھیں تو اس وقت انہیں بہت سی مشہور برانڈ کمپنیوں نے اپنے اشتہارات کی آفرز کیں۔ ایک کمپنی کے اشتہار کے لیے شوٹ کراتے وقت بالیو وڈ ڈائریکٹر شوجت سرکار سے ان کی ملاقات ہوئی اور شوجت نے انہیں اپنی فلم”یہاں“ میں کاسٹ کرلیا۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں سپورٹنگ اور مرکزی کردار ادا کیے جن میں کارپوریٹ، راکی،دی ریبل،انتھونی کون ہے،ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،انامکا اور دس کہانیاں شامل ہیں۔ 2008ءمیں ان کی فلم”بچنا اے حسینو“بہت کامیاب ہوئی جس میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔اس کے علاوہ 2008ءمیں ہی ریلیز کی جانے والی فلم”کڈنیپ“میں ان کی بولڈ اداکاری نے ڈائریکٹر ز کو ان کی طرف متوجہ کرلیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،بچنا اے حسینواور بھیجا فرائی 2 شامل ہیں
بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامباکی 31ویں سالگرہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں



















































