لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی جانب سے لڑکوں کی طرح لڑکیوں کی شادی کی عمر کو اٹھارہ سال تک بڑھانے کی تجویز مسترد کئے جانے پر مایوسی اور تشویش کا اظہارکر دیا ہے۔ ایک بیان میں کمیشن نے کہاکہ سول سوسائٹی اور باشعور شہریوں کی طرح پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) بھی اس بات پر غمزدہ ہے کہ جمعرات کوقائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے بچیوں کی شادی سے متعلق کم عمری کی شادی کے ایکٹ1929ءمیں مجوزہ ترامیم کو مسترد کردیا اور محض چند قانون دانوں نے ہی بچیوں کے حقوق کی حمایت کی۔ قائمہ کمیٹی کے رویئے پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے جنہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ وہ رجعت پسندی کو تحفظ دینے کے سی آئی آئی سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ 1929ءکے قانون کے ذریعے قائداعظم نے مسلمان لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر مقرر کرانے کے لئے جو جدوجہد کی تھی وہ ان لوگوں کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی جو قائد کے نظریئے کے وارث ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اس اقدام سے انسانی حقوق کے ان اہم معاہدات پر پاکستان کے موقف کو بھی ٹھیس پہنچی ہے جن کا پاکستان فریق ہے جو مردوں، عورتوں اور بچوں کے حقوق اور شادی کے معاملے میں مساوی حقوق پر زور دیتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کے فیصلے سے پاکستان کی خواتین اور ان کے انصاف پسند حامیوں کو صرف یہ پیغام ہی ملنا چاہئے کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور سندھ کی مثال کو اپنے لئے نمونہ بنائیں جس نے قانون کے ذریعے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لئے شادی کی کم از کم عمر 18 برس مقرر کی تھی۔
پاکستان میں شادی کی عمرکامعاملہ ،بڑی تنظیم بول پڑی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کنفیوژن
-
ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، ماں باپ ہی قاتل نکلے
-
ایران پر امریکی حملے کی صورت میں ‘ناقابلِ پیشگوئی نتائج’ ہو سکتے ہیں: نیویارک ٹائمز ...
-
مشفق الرحیم کی ریکارڈ ساز اننگز، گلکرسٹ اور یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا
-
اسرائیل ایران جنگ میں کسی اور ملک کی فوجی مداخلت پرانتباہ
-
ایران،اسرائیل تنازع نے ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا، ماہرین
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر
-
ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی،امریکی اخبارکادعویٰ
-
کوئی ایرانی عہدیدار وائٹ ہائوس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا،ایران کی ٹرمپ کے ...
-
پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
-
خاتون پر حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر سزائے موت ختم کرنیکی تجویز ، فوجداری ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کنفیوژن
-
ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، ماں باپ ہی قاتل نکلے
-
ایران پر امریکی حملے کی صورت میں ‘ناقابلِ پیشگوئی نتائج’ ہو سکتے ہیں: نیویارک ٹائمز کی ر...
-
مشفق الرحیم کی ریکارڈ ساز اننگز، گلکرسٹ اور یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا
-
اسرائیل ایران جنگ میں کسی اور ملک کی فوجی مداخلت پرانتباہ
-
ایران،اسرائیل تنازع نے ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا، ماہرین
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر
-
ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی،امریکی اخبارکادعویٰ
-
کوئی ایرانی عہدیدار وائٹ ہائوس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا،ایران کی ٹرمپ کے دعوے کی تردید
-
پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
-
خاتون پر حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر سزائے موت ختم کرنیکی تجویز ، فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش
-
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، خامنہ ای کو مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: اسر...
-
پولیس نے بھابھی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کوگرفتار کر لیا