ممبئی(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری ادکار رشی کپور نے اپنی پہلی فلم ”بوبی“ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے پیسے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ”بوبی“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے کامیابیوں کا سفر شروع کیا جب کہ انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث بیسٹ میل ڈیبو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم اب 40 سال بعد لیجنڈری اداکار نے پہلا فلمی ایوارڈ جیتنے کے اعزاز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار رشی کپور کا کہنا تھا کہ 1973 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ”بوبی“ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے پیسے دیئے تھے جب کہ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ کے بدلے پرفارمنس فیس کم کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تاہم میں پرفارمنس فیس کو اہمیت دیتا ہوں۔واضح رہے کہ اداکار رشی کپور اب تک کئی قومی اور فلمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔
رشی کپور نے اپنا پہلا فلمی ایوارڈ خریدنے کا اعتراف کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں



















































