بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بی جے پی رہنما نے عامر خان کی فلم’’دنگل‘‘کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دیدی

datetime 16  جنوری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مسلمان اداکار ہندو انتہا پسندوں کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے ہیں،بی جے پی کے ان اداکاروں پر وار جاری ہیں،بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر اداکار عامرخان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارت میں عدم برادشت پر بیان دینے پرشاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ کی ریلیز پر ہندو انتہا پسندوں نے خوب ہنگامہ مچایااوراب حکمراں جماعت کے رہنما نے سینہ تان کر عامر خان کی فلم’’دنگل‘‘کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیشنل جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیا نے اس سال فلم دنگل کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے،ایک تقریب میں پارٹی ورکروں کو اکسایا اوربولے ،دھیان رکھنا سب،دنگل کا منگل کرنا ہے،عامرخان کی فلم ’’دنگل‘‘کو علاج کی ضرورت ہے۔شاہ رخ خان کی فلم’’دل والے ‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے ورگیا نے یہ بھی کہا کہ ایک کو تو ٹھیک کر دیا ہے،اب دوسرے کو ٹھیک کرنا ہے،جلن اور نفرت کی آگ میں جلنے والا یہ ٹولہ اتنا آگے بڑھ چکا ہے کہ اسے یہ نظر نہیں آرہا کہ فلم دنگل میں عامر جس کا کردار ادا کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں،بھارت کا ہی پہلوان ہیرومہاویر سنگھ ہے۔لیکن جن کی عقل پر پردے پڑے ہوں ،ان سے بحث کیسی،کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کے احتجاج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عامر اور شاہ رخ کے دیئے گئے بیانات کا ایک ایک لفظ صحیح تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…